ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اندازے سے کام مت کریں اور نا ہی کسی پر بھروسہ کریں۔ سب مطلب پرست لگتے ہیں جو اپنے کام کے وقت آپ کو یاد کرتے ہیں۔ آج ان سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کی کوششیں تیز، روسی ٹیم نے اخراجات کا تخمینہ تیار کرلیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ضرورت سے زیادہ کسی پر بھروسہ مت کریں۔ آپ مشکل میں آ سکتے ہیں اور جو لوگ عرصہ دراز سے بدنظری وغیرہ میں تھے، وہ آزاد ہیں لیکن اپنے معاملات کو کسی پر ظاہر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
حالات آج کافی حد تک آپ کے حق میں جا رہے ہیں۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالنے کا ارادہ ہے، اس میں کامیابی ملے گی اور ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم کا چین کا دورہ طے، کیا بھارتی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی؟
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ایک پرانی بات سامنے آنے کا اندیشہ ہے اور جس بات کا ڈر تھا، وہی سامنے آئے گی۔ ذہنی طور پر تیار رہیں اور غصے کو خود سے جتنا بھی دور رکھ سکتے ہیں، رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم سے متعلق پیپلز پارٹی جو فیصلہ کرے گی پاکستان کے حق میں ہوگا: شرجیل میمن
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کا مزاج پل پل میں بدلتا ہے، جو کہ آپ کو اپنے ارادہ میں کامیابی نہیں ہونے دیتا۔ مستقل مزاج بن جائیں گے تو صورتحال بہتر ہو سکے گی، ابھی مسئلہ نظر آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیاری گینگ وار کے سابقہ کمانڈر رحمان ڈکیت کا بھتیجا، ساتھی سمیت گرفتار
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جو لوگ کسی قسم کی مالی مشکلات کا شکار ہیں، وہ ان شاءاللہ آج اس سے نکلنے میں کچھ حد تک کامیاب ہیں اور ایک بند سلسلہ بھی دوبارہ چل جانے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میری تو سٹی ہی گم ہو گئی، کوشش کے باوجود کوئی نقص نہ نکال سکا، ماڈل ریلوے کے سیٹ یورپ اور امریکہ کے تقریباً سب شہروں میں دیکھنے کو ملتے ہیں
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
نظر ہے اور کافی شدید ہے۔ صورہ قلم کی آخری دو آیات اور صورہ فلک اور الناس ساتھ ملا کر اول و آخر درود شریف پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں صرف تین روز۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے بند کیا گیا، پی ٹی آئی کے لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، امیر مقام
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے اندر کے لالچ کو ختم کریں۔ آپ کو اندازہ بھی ہے کہ یہ کس قدر خطرناک ہو سکتا ہے۔ دماغ اور دل دونوں کو صاف کریں، اپنی عمر کے مطابق قدم اٹھائیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر سیل قائم
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
رب مہربان تو جگ مہربان، اب اس کو مہربان خود پر کیسے کرنا ہے، آپ کو معلوم ہے۔ ایک سچی توبہ اور آئندہ کے لئے سیدھے راستے پر چلیں اور پھر دیکھیں، مشکلات کیسے بھاگتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وقت آگیا ہے سب مل کر خیبرپختونخوا کو ترقی اور خوشحالی کا مرکز بنائیں، فیصل کریم کنڈی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بار بار کہا جا رہا ہے کہ اس وقت کی قدر کریں۔ رکاوٹیں دور ہو رہی ہیں اور مشتری جو عزت، دولت اور شہرت دیتا ہے، زائچے میں پاور دے رہا ہے۔ فائدہ اٹھا لیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ٹیرف کے سامنے جھکنے کے بجائے نئی مارکیٹوں پر توجہ دیں گے، بھارتی وزیر تجارت
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جب پردہ غیب سے سلسلے بہتر ہونا شروع ہو جائیں، تو ان اچھے وقت کی قدر کرنی چاہئے۔ اپنے ہاتھ سے موبائل فون کو رکھیں اور روزگار کی طرف پیش قدم کا سوچیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
مالی طور پر ان شاءاللہ بہتری کی جانب جا رہے ہیں اور جو بڑی رکاوٹیں ہیں، وہ بھی اب تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔ آج صبح سے ہی آپ کو اچھی خبریں ملنا شروع ہوں گی۔








