ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
حالات میں خرابی دکھائی دیتی ہے، جو بھی قدم اٹھاتے ہیں، وہ ٹھیک نہیں پڑتا، ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے بلاک کرکے رکھ دیا ہو، اس لئے آپ فی الحال صدقہ ضرور دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان تعلقات کیسے بہتر ہو سکتے ہیں؟ ویڈیو تجزیہ
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
مالی حوالے سے تنگی کے دن چل رہے ہیں، جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی ملتی ہے اور جو بھی معاملہ لگتا ہے وہ بندش کا لگتا ہے، صدقہ دیں، استخارہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کی بیٹے اور ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شمولیت
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کافی دنوں سے کسی بھی مالی مشکلات کا شکار ہیں، ان کو چند دن صبر سے کام لینا پڑے گا۔ ایک ستارہ زحل ہے جو نحوست دیتا ہے، اگلے ہفتے زائچے سے نکل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم میں مجوزہ ترامیم میں چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے کا تعارف، انصار عباسی کی رپورٹ
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو بھی پریشانی اور مسئلہ محسوس کررہے ہیں، انشاءاللہ اب اس سے نکل جائیں گے اور گھر میں بھی جو کشیدگی اور ٹینشن کا ماحول تھا وہ بھی اب ختم ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آسٹریلیا کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں پہنچ گیا
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج کا دن اہم اور آپ کے حق میں اچھا جا رہا ہے، جس مسئلے میں آئے ہوئے تھے اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور آج کچھ ضرورت بھی پوری ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سورریا کمار یادیو کو تنقید کا سامنا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کے اندر جو ٹینشن ہے وہ آپ کے ذہن کی پیداوار ہے۔ ایسا کچھ نہیں ہے جو نقصان دے سکے۔ آپ پریشان نہ ہوں، جو بھی مشکلات ہیں جلد ختم ہوں گی۔ صدقہ ضرور دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، لاہور رجسٹری میں انسداد تشدد وانتہاپسندی کے موضوع پر سیمینار
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جو لوگ مالی حوالے سے پریشان تھے، ان کا اب کوئی سلسلہ بن جانے کے بڑے امکانات روشن ہیں اور آج ایک بڑی رکاوٹ غیبی انداز سے دور ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس اور ریسکیو ٹیم نے دریائے چناب کے سیلابی ریلے میں پھنسے 200 مویشیوں کو ریسکیو کر لیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اس وقت مال خانہ کھل رہا ہے۔ اس سے تیزی سے مالی معاملات ٹھیک ہو سکیں گے اور جس بھی چیز کی ضرورت ہے، وہ انشاءاللہ اب پوری ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی سفارت کاری میں ابھرتا ہوا پاکستان
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ پھر خود کو مشکل میں محسوس کر رہے ہیں، حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، ان دنوں صرف اپنا صدقہ دے دیں، تمام معاملات انشاءاللہ خودبخود حل ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Chief Minister Launches Transport Program for Women, 19 Colleges Receive Buses
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کافی دنوں سے کسی بندش وغیرہ میں مبتلا ہیں اور کسی بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں، وہ نہیں ہوتا، اب صرف صدقہ دیں یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: دو دن اضافے کے بعد سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں بڑی کمی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صورتحال آج کافی حد تک آپ کے حق میں بہتر دکھائی دیتی ہے۔ آپ جس مسئلے میں آئے ہوئے تھے، اس سے نکل جائیں گے اور ایک بند راستہ تیزی سے آپ کے لئے کھل سکے گا۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی مسئلے میں ہیں، وہ شام تک انشاءاللہ نکل جائیں گے۔ اور جس طرح کی مخالفت اپنوں کی طرف سے ہے، ان سے بے حد دور رہنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔








