ڈاکٹر وردا کیس میں سنسنی خیز انکشافات: قتل کا سودا ایک کروڑ میں کرنے کا انکشاف
ایبٹ آباد میں ڈاکٹر وردا قتل کیس
ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر وردا قتل کیس میں دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جو بچے جھنڈیاں لگاتے تھے آج وہ ہی نسل ویزا اور پاسپورٹ کی لائنوں میں لگی ہوئی ہے، اداکار نعمان اعجاز
قتل کا سودا اور ملزمان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملزمہ ردا نے ڈاکٹر کے قتل کا سودا ایک کروڑ روپے میں کیا۔ قتل کا سودا ملزم ندیم نے اہم ملزم شمریز سے 30 لاکھ میں طے کیا۔ ملزم شمریز نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈاکٹر وردا کا گلا گھونٹ کر قتل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دس سال پہلے دہشت گردی کا منظر کچھ اور تھا آج کچھ اور ہے، کسی نے تو عدالت کو سمجھانا ہے کہ ہو کیا رہا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی، لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق ان کیمراہ بریفنگ طلب
پولیس کی کارروائیاں
پولیس نے ملزمہ کے شوہر کی 5 دکانیں سیل کر دیں۔ قتل میں استعمال ہونے والی دونوں گاڑیاں پولیس کی تحویل میں ہیں۔ مرکزی ملزم شمریز تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔
جے آئی ٹی کی تشکیل
ایڈیشنل آئی جی ایبٹ آباد سونیا شمروز کا بطور ممبر جے آئی ٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سونیا شمروز جے آئی ٹی میں ڈاکٹر وردا کیس کی تحقیقات کریں گی.








