ایکس پر عمران خان کے بارے میں لکھنے پر پوسٹ کی رسائی محدود کردی جاتی ہے، جمائمہ خان
عمران خان کی سابق اہلیہ کا بیان
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے کہا ہے کہ ایکس پر جب بھی وہ عمران خان کے حوالے سے کچھ پوسٹ کرتی ہیں تو اس کی رسائی محدود کردی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اعزاز ہے کہ پاکستان بڑے تنازع میں ثالث کا کردار ادا کررہا ہے، خواجہ آصف
ایلون مسک سے اپیل
جمائمہ خان نے ایلون مسک سے براہِ راست اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دو بیٹوں کو اپنے والد سابق وزیرِاعظم عمران خان سے ملنے یا بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جنہیں اقوامِ متحدہ کے مطابق 22 ماہ سے غیر قانونی اور تنہائی کی قید میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل پرائز 2026 کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کر دی
سوشل میڈیا پر مشکلات
انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ہی واحد جگہ رہ گیا ہے جہاں وہ دنیا کو بتا سکتی ہیں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں جنہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔ مگر ہر بار جب وہ عمران خان کے بارے میں کوئی بات شیئر کرتی ہیں تو پاکستان کے اندر، اور اکثر عالمی سطح پر بھی، ان کی پوسٹس کی رسائی تقریباً صفر تک محدود کر دی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیمز فنڈ کیس: پاکستان میں بہت سے کام بغیر آئین و قانون کے ہوجاتے ہیں، چیف جسٹس
آزادیِ اظہار کا مطالبہ
جمائما خان نے ایلون مسک کو یاد دلایا کہ انہوں نے “آزادیِ اظہار” کا وعدہ کیا تھا، نہ کہ “ایسی آزادی جسے کوئی سن نہ سکے۔”
معلومات کی رسائی میں بہتری کی ضرورت
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے اکاؤنٹ پر لگائی گئی visibility filtering کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ وہ اپنی آواز دنیا تک پہنچا سکیں۔








