لاہور، طالبعلم سے بدفعلی کی کوشش ناکام، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
پولیس کی کارروائی
لاہور (ویب ڈیسک) گرین ٹاؤن پولیس نے 13 سالہ طالبعلم کے ساتھ نازیبا حرکات اور بدفعلی کی کوشش کرنے والے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے نام فائنل نہیں ہوا، تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ مؤخر
واقعہ کی تفصیلات
ملزم بچے کو سکول سے گھر لے کر جا رہا تھا جب اس نے گاڑی میں نازیبا حرکات کیں۔ بچے کے شور مچانے پر ملزم اسے گھر کے باہر چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لڑائی کے دوران کچھ امریکی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، علی لاریجانی کا دعویٰ
تحقیقات اور گرفتاری
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی تعریف
ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔








