پرویزمشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور فیض حمید کی سزاۓ قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ہے، غلط کاموں کا نتیجہ جلد یا بدیر غلط ہی نکلتا ہے،خواجہ سعدرفیق
خواجہ سعد رفیق کی بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف کی جلاوطنی اور جنرل فیض حمید کی سزا عبرت کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط کاموں کا نتیجہ جلد یا بدیر غلط ہی نکلتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 108 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی
جنرل فیض حمید کے متاثرین کی استغفار
اپنے ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت جنرل فیض حمید کے بیشتر متاثرین اس موقع پر استغفار کا ورد کر رہے ہیں۔ جبکہ جنرل فیض حمید سے مسلسل فیض یاب ہونے والے اور ان کے اشارے پر حملے کرنے والے پیشہ ور رقاص اب اپنے سابق باس کی سزا پر داد و تحسین کے نعرے لگا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سیاستدان جمشید دستی نے انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا،9بوگس ڈگریوں پر نااہلی ہوئی: زاہد گشکوری
جمہوری نظام کی بحالی کی ضرورت
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ پاکستان کے جمہوری نظام اور آئینی حکمرانی کو تلپٹ کرنے والے دونوں افراد اکیلے نہیں تھے۔ بہت سے جرنیل، جج، جرنلسٹ اور سیاستدان اس بگاڑ کا حصہ، ان کے سہولت کار اور بینیفشری تھے۔ ہمیں چاہتے ہیں کہ پھلتے پھولتے پاکستان کو بریکس لگوانے والے تمام کرداروں کا محاسبہ ہو۔ یہ معاملہ محض جنرل فیض حمید کی سزا پر نہیں رک سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر کی بانی پی ٹی آئی سے 2گھنٹے طویل ملاقات
قومی مصائب کا خاتمہ اور مشترکہ جدوجہد
انہوں نے مزید کہا کہ افراد، جماعتیں اور ادارے اپنے گناہوں اور غلطیوں کو تسلیم کریں۔ آئین کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جائے اور قانون کی حکمرانی کو تسلیم کیا جائے۔ عوامی جمہوری نظام اس کی روح کے ساتھ نافذ کیا جائے، تاکہ ہم غربت، بھوک، نا انصافی، معاشی بدحالی، دہشت گردی، بدامنی، کرپشن اور اقربا پروری سمیت تمام قومی مصائب کے خاتمے کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں۔ ایک نیوکلیئر پاکستان اندرونی تضادات، تنازعات اور مزید اختلافات کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
سوشل میڈیا پر آواز
آواز ِ دروں —•—
جنرل پرویز مشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور جنرل فیض حمید کی سزا عبرت کا مقام ہے، غلط کاموں کا نتیجہ جلد یا بدیر غلط ہی نکلتا ہے۔
مجھ سمیت جنرل فیض حمید کے بیشتر متاثرین اس موقع پر استغفار کا ورد کر رہے ہیں جبکہ جنرل فیض حمید سے مسلسل فیض...
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) December 13, 2025








