ستھرا پنجاب کا صفائی کا ماڈل برمنگھم پہنچ گیا، والنٹیئرز گروپ نے پنجاب سے رہنمائی حاصل کی

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا "ستھرا پنجاب" ماڈل

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ”ستھرا پنجاب“ ماڈل برطانیہ میں ماڈل بن گیا-کاپ 30 کے بعد فوربز ---فوربز کے بعد بلوم برگ--اب BBC بھی مریم نواز کے ستھرا پنجاب کا معترف ہو گیا- بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ستھرا پنجاب کا صفائی کا ماڈل برطانیہ کے شہر برمنگھم تک پہنچ گیا-تاریخ میں پہلی بارکسی برطانوی شہر کے والنٹیئرز گروپ نے صفائی کے لیے پنجاب سے رہنمائی حاصل کی-

یہ بھی پڑھیں: 22 جنوری کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

برطانوی شہر برمنگھم میں ستھرا پنجاب کا اثر

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برمنگھم میں اُبلتے کوڑے دانوں اور بار بار ہڑتالوں کے مسئلے کے حل میں ”ستھرا پنجاب‘‘ماڈل مؤثر ثابت ہوا-پنجاب کے ماہرین اور برمنگھم رضاکاروں کی ڈیجیٹل پارٹنرشپ نے کئی مفروضے بدل دیئے- پنجاب کا ویسٹ مینجمنٹ پلان (ستھرا پنجاب)دنیا بھر کے اداروں کے لیے قابلِ تقلید مثال بن چکا ہے-پنجاب سے سیکھ کر احساس ہوا کہ ہم مغرب میں رہ کر بھی ذمہ داری سے پیچھے رہ گئے ہیں -

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کے سیلوٹ پر عرب امارات کے صدر نے گرم جوشی سے جوابی سیلوٹ کیا

آن لائن مشاورت کا آغاز

بی بی سی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے لوکل والنٹیئرز نے ستھرا پنجاب سے آن لائن مشاورت کی-برطانیہ کے والنٹئیرز گروپ سے ستھرا پنجاب کا پہلا رابطہ پہلی بار ماحولیاتی کانفرنس کوپ 30میں برازیل میں ہوا-کوپ 30 میں پاکستان پویلین پر”ستھرا پنجاب“پروگرام کی تفصیلات پیش کی گئیں -لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او نے برمنگھم کے رضاکاروں کے ساتھ آن لائن میٹنگ میں بریفنگ دی-

ماحولیاتی کانفرنس کی تفصیلات

اجلاس میں پنجاب کے ماڈل اور مقامی مسائل کے حل سے متعلق برطانیہ کو آگاہ کیا گیا-پنجاب کے جدید ویسٹ مینجمنٹ سسٹم ’’ستھرا پنجاب ‘‘ کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی ہے-عالمی جریدے بلوم برگ نے ستھرا پنجاب ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹ کو اہم منصوبہ قرار دے دیا - ستھرا پنجاب منصوبہ ماحول دوست سرگرمیوں سے پنجاب کی معیشت میں سالانہ 300ارب کا اضافہ کر رہا ہے-

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...