پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کار میلہ 2025: اس ہفتے کے آخر میں گاڑیوں اور تفریح کا تجربہ کریں
بین الاقوامی مارکیٹ کا اثر
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چونکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں منفی رجحان جاری ہے، اس لیے وفاقی حکومت کی جانب سے 16 دسمبر 2025 سے شروع ہونے والے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمائما کے بھائی نے عمران خان کے لیے عالمی برادری سے اپیل کردی
ممکنہ قیمتوں میں تبدیلی
رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 0.36 روپے فی لیٹر کی معمولی کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.85 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
قیمتوں کا تعین
واضح رہے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کل کیا جائے گا۔








