جبری گمشدگی، عدلیہ کا نیا میکنزم لانے کا فیصلہ، ملزم کی 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیشی لازمی
جبری گمشدگیوں کی مؤثر تفتیش
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردِعمل پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں بڑے سطح پر سرجری کی تیاری
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا۔ اس اجلاس میں گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکانزم لانے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں 6 صحافیوں کا قتل اسرائیل کی سچ دبانے کی بدنیتی کا ناقابلِ تردید ثبوت ہے: شیری رحمٰن
کمرشل مقدمات میں اصلاحات
اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور نافذ کیا جائے۔
ٹائم لائنز پر عمل درآمد
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیصلوں کے لیے مقررہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔








