پی ایس 9 شکارپور: ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری
ضمنی انتخاب کا آغاز
شکارپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پی ایس 9 شکارپور میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل، اطلاق 9 جنوری سے کر دیا گیا
امیدواروں کی تفصیلات
پیپلز پارٹی کے شہباز درانی اور جے یو آئی (ف) کے رشد اللّٰہ شاہ مدمقابل ہیں۔ پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، 178 میں سے 84 پولنگ سٹیشن حساس اور 54 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ: کسی سیاسی جماعت کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ رہے ہیں: شرجیل میمن
ووٹنگ کا عمل
آغا شہباز درانی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اُمید ہے عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب کرے گی۔
الیکشن کمیشن کی صورتحال
آغا شہباز درانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے انتظامات سے مطمئن ہوں، والد نے جو عوام کی خدمت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔








