30 سال بعد مریض کے معدے سے لائٹر برآمد، ڈاکٹر بھی حیران
چین میں حیران کن واقعہ
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں گزشتہ 30 برس سے جسم میں موجود ایک مریض کے معدے سے لائٹر نکال دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامک سالیڈیریٹی گیمز، ارشد ندیم نے گولڈ یاسر سلطان نے چاندی کا تمغہ جیت لیا
ایمرجنسی گیسٹروسکوپی
ایمرجنسی گیسٹروسکوپی کے دوران ڈاکٹروں کو معدے میں ایک شے نظر آئی جس کی ساخت معدے کے تیزاب سے متاثر ہوچکی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: تھرپارکر میں غذائی قلت اور بیماریاں، مٹھی میں مزید 6 بچے دم توڑ گئے
نکالنے کی کوششیں
ابتدائی طور پر اس شے کو نکالنے کی کئی کوششیں کی گئیں، تاہم اس کی پھسلن والی سطح کے باعث کامیابی نہ مل سکی۔ بعدازاں میڈیکل ٹیم نے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اسے نکالنے کا عمل عارضی طور پر مؤخر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی صحافی کی ایران کو قصور وار ثابت کرنے کی کوشش، ایرانی پروفیسر محمد مرندی نے کرارا جواب دیدیا
مریض کا اعتراف
جب مریض سے اس شے کے بارے میں پوچھا گیا تو اسے 1990 کی دہائی کے اوائل کا ایک واقعہ یاد آیا، جب اس نے دوستوں کی شرط اور نشے کی حالت میں ایک پلاسٹک کا لائٹر نگل لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، 11 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار
خاندان کی لاعلمی
مریض نے یہ بات کبھی اپنے اہلِ خانہ کو نہیں بتائی اور وہ سمجھتا رہا کہ لائٹر برسوں پہلے ہی جسم سے خارج ہو چکا ہوگا۔ اس دوران اسے یاد آیا کہ گزشتہ برسوں میں اسے کئی بار معدے کے درد کی شکایت رہی ہے، تاہم اسے کبھی یہ خیال نہیں آیا کہ اس کی وجہ وہی لائٹر ہو سکتا ہے جو اس نے دہائیوں پہلے نگلا تھا۔
ڈاکٹروں کی کامیابی
ڈاکٹروں نے شے کے لائٹر ہونے کی تصدیق کے بعد خصوصی تکنیک استعمال کرتے ہوئے اسے کامیابی سے معدے سے باہر نکال لیا۔ اگرچہ معدے کے تیزاب کے باعث لائٹر کا بیرونی حصہ متاثر ہو چکا تھا، لیکن حیران کُن طور پر اس میں گیس موجود تھی اور وہ اب بھی کام کرنے کے قابل تھا، جس پر ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے۔








