پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کا حصہ بن گئے۔
شعیب اختر کی بی پی ایل میں شمولیت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کا حصہ بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر علی مرتضی وسطڑو کی روزہ افطارپارٹی میں ڈاکٹر معین قاضی کے طبی مشورے
مینٹور کے طور پر ذمہ داری
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور کے طور پر بی پی ایل میں نظر آئیں گے۔ شعیب اختر نے بطور مینٹور ڈھاکا کیپیٹلز کو جوائن کر لیا ہے۔
میچوں کا آغاز
واضح رہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا آغاز 26 دسمبر بروز جمعے سے ہو رہا ہے جس کے لیے کچھ پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی این او سیز جاری کیے گئے ہیں۔








