اورنگی ٹاؤن میں مکان کا کرایہ مانگنے پر کرائے داروں نے خاتون کی جان لے لی

کراچی میں افسوسناک واقعہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اورنگی ٹاؤن میں مکان کا کرایہ مانگنے پر کرائے داروں نے خاتون کی جان لے لی، قاتل میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا جوہری نظریہ کیا ہے اور اس میں نئی تبدیلیوں کا امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر کیا اثر ہوگا؟

مقتولہ کی شناخت

تفتیشی حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن حوا گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے خاتون کی لاش ملی۔ مقتولہ کی شناخت اسما زوجہ منصور کے نام سے ہوئی۔ اسما اپنے شوہر کے ساتھ اورنگی ساڑھے 11 میں کرائے کے گھر میں مقیم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یک زبان: فلسطینیوں کے ساتھ قومی قیادت کی یکجہتی کا اظہار

کرایہ کی وجوہات

تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ گھر کے دو پورشن تھے، دوسرے پورشن میں الگ فیملی رہائش پذیر تھی اور مالک مکان نے کرایہ وصولی کی ذمہ داری اسما کو دی ہوئی تھی۔ ملزمان میاں بیوی نے تین چار ماہ کا کرایہ نہیں دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فضائی آلودگی کم نہ ہوئی، آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرا نمبر

واقعہ کا تسلسل

مقتولہ 4 دسمبر کو کرایہ مانگنے گئی تو ملزمان میاں بیوی نے دھکا دیا۔ دھکا لگنے سے اسما گر گئی اور جاں بحق ہوگئی۔ ملزمان نے لاش بوری میں بند کرکے بائیک پر لے جا کر حوا گوٹھ کے قریب پھینک دی، قتل کے بعد میاں بیوی فرار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی سے گزشتہ روز ہونے والی وکلا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

تفتیش کا عمل

تفتیشی حکام کے مطابق مقتولہ کی گمشدگی کی رپورٹ پہلے ہی درج کروائی گئی تھی اور تفتیش کے دوران ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کیا گیا۔ واقعے کے وقت مقتولہ کا شوہر کام پر گیا ہوا تھا۔

ملزمان کی شناخت

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی شناخت کشور اور ملزم کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی۔ ضابطہ کی کارروائی کے لیے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...