نواز شریف 70ہزار حرام کے ووٹ لے کر قوم پر مسلط ہوئے، ان کو لانے والوں کا چالان کون کرے گا، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان کی میڈیا سے گفتگو

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف ستر ہزار حرام کے ووٹ لے کر قوم پر مسلط ہوئے ان کو لانے والوں کا چالان کون کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر مزید گند کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے لئے تیار ہو جائیں، فیصل واوڈا کی پروگرام میں گفتگو

نظام کی تبدیلی کی ضرورت

ایکسپریس نیوز کے مطابق مینار پاکستان اجتماع عام کی کمیٹیوں کے کارکنان کے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ن لیگ سترہ سیٹیں بھی جیت نہیں سکی، نظام کی تبدیلی کی تحریک نہ صرف حکمرانوں کا چالان کرے گی بلکہ ان کو فکس کرے گی۔ ملک میں تجربات ہوئے مارشل لاء ہو یا جمہوریت لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ چھبیس ویں اور ستائیس ویں آئینی ترمیم سے گلی سڑی عدلیہ کو بھی تباہ کردیا گیا ہے، جماعت اسلامی ہی نظام کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ملک کیلئے واحد آپشن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی مفاد کے خلاف کام کرنے والی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس، ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک

عوام کی خواہشات اور تحریک 'بدل دو نظام'

بدل دو نظام نعرہ نہیں عوام کی خواہش ہے جو دبی ہوئی ہے، عوام پر شب خون مارا جاتا ہے جس کے خلاف ’بدل دو نظام‘ تحریک چلائیں گے۔ 21 دسمبر کو ڈویژن دفاتر میں بلدیاتی ایکٹ کے خلاف دھرنا دیں گے، آئی پی پیز مافیا کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ لاتعلق ہونے یا ملک سے باہر جانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، ملک سے مایوس ہوکر باہر نکلنا افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹویٹس کیس، سیشن عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

بلدیاتی قانون پر تنقید

امیر جماعت اسلامی نے پنجاب کے بلدیاتی قانون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی کالے قانون کے خلاف تحریک شروع کی جس کے بعد اب پورے پاکستان سے آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں۔ یہ لولا لنگڑا اندھا گونگا بلدیاتی نظام بارہ کروڑ پر لاگو کرنا چاہتے ہیں، کیا پاکستان میں میراث کا نظام ہے جو غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کرانا چاہتے ہیں؟ غیر جماعتی بلدیاتی الیکشن سے یہ اپنے ورکرز سے خوفزدہ ہیں۔ فارم سینتالیس اور پری پول انجینرنگ والا نظام نہیں ہونا چاہیئے، بلکہ حقیقی معنوں میں الیکشن کرائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سیاسی پارٹی کے رہنما سیلاب کی تصاویر بنا بنا کر غیر ملکی سفرا کو بھجوا رہے ہیں، رضوان رضی کا دعویٰ

کراچی میں مسائل کا ذکر

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں نہ کچرا اٹھانے اور نہ سیوریج کا نظام ہے، نوجوانوں کو بھاری ٹریفک چالان دیے گئے۔ سندھ کو دیکھ کر پنجاب نے بھی نظام اپنا لیا۔ ناانصافی کے نظام کے خلاف مل کر کھڑا ہونا ہوگا، بیوروکریسی کا نظام ایسا ہے جہاں ایک افسر معاشی ماہر، سیکرٹری خارجہ، داخلہ اور فنانس بھی ٹھیک کرنے لگ جاتا ہے۔

عالمی منظر نامے پر جماعت اسلامی کی تحریک

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اب ورلڈ آرڈر نہیں چل سکتا، گلوبل ویژن سے جماعت اسلامی نے تحریک شروع کردی ہے۔ اسرائیل کو نسل کشی کا لائسنس دیدیا گیا ہے جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں کو ساتھ ملا رہے ہیں۔ اسلام کا نظام ہی دنیا کو عدل دے سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...