ایچ بی ایل پی ایس ایل کب شروع ہوگی؟ انتظار کی گھڑیاں ختم۔۔۔ حتمی تاریخ سامنے آگئی
PSL Roadshow in New York
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیو یارک میں منعقدہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے روڈ شو میں لیگ میچز 26 جنوری سے شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا، فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔پی سی بی سربراہ محسن نقوی کے مطابق 11میچز کی میزبانی اس بار فیصل آباد بھی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انمول بلوچ کے ساڑھی میں بولڈ تصاویر وائرل ہوگئیں
Roadshow Highlights
’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق انگلینڈ میں کامیابی کے بعد نیویارک میں پہلی بار ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا روڈ شو ہوا۔ ان روڈ شوز کا مقصد 6 جنوری کو پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی خریداری میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا تھا۔نیویارک روڈ شو میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا، صائم ایوب، ابرار احمد، فہیم اشرف، سعود شکیل، شان مسعود، سابق کپتان وسیم اکرم، رمیز راجہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرمیڈیٹ میں تمام تر مضامین قومی زبان اردو میں پڑھائے جائیں، اس طرح ہر طرح کا نصاب اردو میں ترجمہ ہونا شروع ہو جائے گا
Diplomatic Insights
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ کھیل سفارت کاری اور ثقافتوں کی پہچان کا ذریعہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ۳۷ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی
Player Experiences
قومی کرکٹرز شان مسعود، سلمان علی آغا اور سعود شکیل نے پی ایس ایل کے تجربات شیئر کیے۔ ابرار احمد، فہیم اشرف اور صائم ایوب نے بھی پی ایس ایل کی اہمیت پر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے معاملات میں بہتری آرہی ہے: عرفان صدیقی
Commitment to PSL's Future
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے اسے دنیا کی نمبرون لیگ بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ کے نزدیک پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کے لیے بہترین پلیٹ فارم ہے۔
Stadium Developments
روڈ شو میں کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کو نئے سرے سے بنانے کا بھی اعلان کیا گیا۔ مظفرآباد اور حیدر آباد سٹیڈیمز بھی آباد کرنے کی منصوبہ بندی کئی گئی ہے۔








