صدر آصف زرداری کا سڈنی میں فائرنگ کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار
صدر پاکستان کا آسٹریلیا میں فائرنگ کے واقعے پر رنج وغم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بیچ پر فائرنگ کے واقعے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔
متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت
صدر مملکت نے اس واقعے کے متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
پاکستان کی یکجہتی اور سخت مذمت
’’جنگ‘‘ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے، آسٹریلیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ بے گناہ شہریوں کے خلاف تشدد کی سخت مذمت کرتے ہیں۔








