جرمنی کا افغان پناہ گزین پروگرام فوری ختم کرنے کا اعلان
جرمنی کا افغان پناہ گزین پروگرام ختم
برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمنی کی حکومت نے افغان پناہ گزین پروگرام فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 22 خوارج ہلاک
جرائم اور سکیورٹی خطرات کی بنیاد پر فیصلہ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جرمنی نے فیصلہ افغان مہاجرین کے جرائم میں ملوث ہونے اور سنگین سکیورٹی خطرات کے باعث کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے شفقت علی خان متحدہ عرب امارات میں نئے سفیر کے طور پر پہنچ گئے
640 افغان پناہ گزینوں کا انکار
جرمن میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جرمنی نے 640 افغان پناہ گزینوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی سنگ میل عبور، محمد صالح نے میسی اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا
داخلے کے امکانات ختم
جرمن وزارت داخلہ کے مطابق، جرمنی آنے کے منتظر افغان مہاجرین کے داخلے کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترمیم کا مقصد فیلڈ مارشل کے عہدے کو تحفظ دینا اور فیصلہ سازی میں ان کا کردار بڑھانا ہے، محسن بیگ
طالبان کی پالیسیوں کا اثر
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کی شدت پسندانہ پالیسیوں نے عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
مجرمانہ کارروائیاں اور ملک بدری
عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں جرمنی نے 28 جبکہ 2025 میں 81 مجرمانہ کارروائیوں پر افغان باشندوں کو ملک بدر کیا تھا۔








