عمان میں عمان پاکستان سوشل کلب کی عبوری کمیٹی کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد، وزارت تنمیہ کے اصول و ضوابط کی پاسداری کرنی چاہیے، سفیر پاکستان
حلف برداری کی تقریب
دبئی (طاہر منیر طاہر) سلطنت آف عمان میں، عمان پاکستان سوشل کلب کی عبوری کمیٹی کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد عمان کے ایک ہوٹل میں ہوا۔ تقریب کا آغاز عطرت آیات قرآنی کی تلاوت و ہدیہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ جس کے بعد عمان اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوال یہ نہیں کہ عمران خان قیدِ تنہائی میں کیوں ہیں بلکہ یہ ہے کہ وہ قید میں کیوں ہیں؟ علیمہ خان
مہمانان خصوصی
اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان ڈاکٹر سید نوید صفدر بخاری تھے جبکہ مہمان اعزاز سید فیاض علی شاہ (عمان میں پاکستانی اور پاکستانی عمان کمیونٹی کے شیخ) ایس ایف جی کے بانی اور چیئرمین تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نومبر ختم ہونے سے پہلے 27 ویں آئینی ترمیم پاس ہو جائے گی، فیصل واوڈا
خطاب و حلف برداری
وزارت عوامی فلاح و بہبود و ترقی عمان کی جانب سے مہمانان عبدالرحیم بن سیف الخروسی / سماجی ذمہ داری کے ماہر، شبیب بن شمس الزادجلی / تعلقات عامہ کے ماہر، میاں محمد منیر سابق چیئرمین شامل تھے۔ پاکستان سوشل کلب عمان انٹیرم کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کاشف احمد زعیم نے خطبہْ استقبالیہ میں تقریب میں موجود معزز مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور عبوری کمیٹی کا مختصر جائزہ پیش کرتے ہوئے اراکین اور ان کے تفویض کردہ عہدیداروں کا جامع تعارف پیش کیا اور کلب کے اتحاد، شفافیت اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے عزم و استقامت کا یقین دلایا۔ اسکے بعد عزت مآب سفیر پاکستان ڈاکٹر نوید صفدر بخاری کی سرپرستی میں حلف برداری کی رسم ادا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: نامعلوم افراد کا غیر ملکی ریسٹورنٹ کی چین پر پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ
نئے عہدیداران
پاکستان سوشل کلب عمان کی عبوری کمیٹی 2025 کے عہدیداران میں چیئرمین ندیم عظیمی، وائس چیئرمین چوہدری زاہد شکور، جنرل سیکرٹری کاشف احمد زعیم، فنانس سیکرٹری عمران طور، جوائنٹ سیکرٹری/اسپورٹس کلیم اختر، شعبہ اطلاعات و نشریات شامل ہیں۔ شعبہ جات بحیثیت معاون شامل ہیں: اسپورٹس/ثقافت/شعر و ادب / سماجی فلاح و بہبود محترمہ عذرا علیم۔
یہ بھی پڑھیں: انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر افسر کو ترقی نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار
مہمانان کی تقاریر
مہمان اعزاز سید فیاض علی شاہ نے اپنے خطاب میں عمان کے سلطان جلالہ ہیثم بن طارق کی دانش مندانہ حکمت عملی کو سراہا اور پاکستان سوشل کلب کے دوبارہ فعال ہونے کے سلسلے میں وزارت التنمیہ کی بھرپور معاونت کا شکریہ ادا کیا۔ آپ نے پوری کمیونٹی کو کلب کی دوبارہ بحال ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ڈیمز پر میزائل مارنے چاہئیں، پلوشہ خان
برطانیہ سے آمد
اس موقع پر برطانیہ سے تشریف لائے معروف تاجر اور سماجی شخصیت شہزادہ شہریار نے بھی نئے بورڈ کو مبارکباد پیش کی۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر سید نوید صفدر بخاری نے کمیونٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے جلالہ سلطان ہیثم بن طارق کے جذبہ خیر سگالی کو سراہتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ عمان میں مقیم تمام کمیونٹیز کو اپنی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کی مکمل اجازت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کمبوڈیا لے جا کر پاکستانیوں کو فروخت کرنے والا گروہ گرفتار، ملزمان کیسے اور کن نوجوانوں کو ٹارگٹ کرتے تھے۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
تقریب کی کامیابی و شکرگزاری
آخر میں پاکستان سوشل کلب عمان کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین ندیم عظیمی نے کلمات تشکر پیش کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ رائے دہندگان کی فہرست کے مکمل تیاری کے بعد ان شاء اللہ نئے انتخابات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ انہوں نے حکومت عمان، ڈاکٹر سید نوید صفدر بخاری اور سید فیاض علی شاہ اور تمام کمیونٹی سینئرز پاکستانیوں کی رہنمائی و معاونت کے لیے شکریہ ادا کیا۔
تصاویر اور تقریب کی تفصیلات

تقریب میں وزارت سماجی فلاح و بہبود و ترقی کے عہدیداران، پاکستانی سفارتخانے کے افسران، عمان میں مقیم معروف پاکستانی سماجی شخصیات اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے یوسف پوائنٹ کی معاونت تیمور اختر نے سنبھالی جبکہ بینر کی ڈیزائنگ شمائلہ علیم نے کی۔ اس یادگار اور پروقار تقریب کی نظامت کے فرائض عذرا علیم اور سید شاندار علی شاہ بخاری نے بخیر و خوبی سر انجام دیے۔








