لاہور میں گلبرگ پولیس نے شہری کے 5 لاکھ روپے محض 30 منٹس میں برآمد کر لیے
پولیس کا شاندار کارنامہ
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور میں گلبرگ پولیس نے شہری کے 5 لاکھ روپے محض 30 منٹ میں برآمد کر لیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی میزائلوں کو روکنے میں کون سا ملک اسرائیل کی مدد کر رہا ہے؟ جانیے
ایس ایچ او کی قیادت میں کارروائی
ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کے مطابق، گلبرگ پولیس کو پیسے گم ہونے کے متعلق 15 کال موصول ہوئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے بعد اب راولپنڈی والوں کی باری، ہوشیار خبردار، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان سسٹم آج سے فعال
پیسوں کا گم ہونا اور اس کی بحالی
شہری شادی کے فنکشن کے لیے 5 لاکھ روپے گھر لے کر جا رہا تھا جب کہ ظہور الٰہی روڈ پر گاڑی سے اترنے کے وقت یہ رقم روڈ پر گر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شادی اور طلاق کی پیشگوئی، ہانیہ عامر نے نجومی کو کیا جواب دیا؟
تفتیش کی مدد
سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے رقم اٹھانے والے مزدور کو تلاش کر لیا گیا اور 5 لاکھ رقم درخواست گزار شایان شاہ کے سپرد کر دی گئی۔
پولیس کی محنت کی تعریف
ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے اے ایس آئی محمد منشاء اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔








