ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ہر تھوڑے عرصے بعد گھر میں میلاد وغیرہ کاانعقاد کرواتے رہا کریں۔آپ کا اور رجحانی ستارے کا آپس میں بہت تعلق ہے۔اس طرح آپ کو بڑا فائدہ ملے گا۔آج غور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم کیلئے درکار ووٹ؛ سینیٹ میں پارٹی پوزیشن سامنے آ گئی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جسم کے کسی حصے میں مسلسل درد کی شکایت رہنے کا امکان ہے اور اگر ایسا ہوا تو زیادہ پروا نہ کریں۔آج جس مقام سے ستارہ گزرے گا۔تھوڑی سی تکلیف دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنی تمام کوشش اب روزگار کی طرف لگا دیں۔یہ وقت آپ کے لئے کھل گیا ہے اور جتنی محنت کریں گے، آپ کو اتنا ہی صلہ ملے گا۔پہلے محنت رائیگاں جارہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی سفر کے دوران کانوں میں درد کیوں ہوتا ہے؟
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
تعلیم کے معاملے میں کامیابی ہوگی۔اس سلسلے میں اٹھایا گیا کوئی بھی قدم آپ کو بہتری کی جانب لے کر جائے گا۔اسی سلسلے میں باہر جانے کی کوشش کرنے والے خوشخبری سن سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پسند کی شادی کرنے والی لیڈی ڈاکٹر نے شوہر کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج بندش کا امکان نظر آرہا ہے اور شاید اسی وجہ سے آپ کے کاموں میں رکاوٹ آ رہی ہے۔تسلی کرلیں، استخارہ کرکے اور رسک لینے والے کاموں سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ، 100 انڈیکس میں 98 ہزار کی حد بھی عبور
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
بہترین خوشخبری ملے گی، جس کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہوگا اور بحکم خدا بہت شاندار ہے۔اولاد کے حوالے سے بھی لاحق پریشانی ضرور ختم ہوجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش ڈٹ گیا، بھارت کو ایک اور دھچکا، آئی پی ایل کی ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کوئی عزیز یا دوست ضرور آپ سے ملتا ہے، جو آپ سے بہت متاثر ہے اور شک ہے کہ وہ موقع دیکھ کر اپنی چالیں چلنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔آج محتاط رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار کرلیا گیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے تمام معاملات سپرد خدا کردیں۔وہ ضرور کوئی بہتر راستہ دکھائے گا۔آج اچھا دن ہے، مشکلات آسان ہوں گی اور ہر قسم کی بندش بھی ختم ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ دل توڑنے والا منظر اور بڑا سرپرائز تھا، جس احساس برتری کے ساتھ سرکاری ملازمت میں داخل ہوا تھا اس کا پارہ دوسری بار صفر سے نیچے گر گیا تھا۔
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
رزق کے حوالے سے اچھا دن ہے۔غیر متوقع ذریعہ بن جائے گا۔اگر نوکری کی درخواست دینی ہے تو اس کے ایک کونے پر چھوٹا سا (707) لکھ دیں، سطور ہوگی، انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے وینیو کا اعلان کردیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ بڑا بے نیاز ہے۔وہ دینے پر آئے تو بندے کو بڑا نوازتا ہے اور انسان ہے کہ ناشکرا ہے، جو مل رہا ہے، اس کا شکر ادا کریں، پھر دیکھیں راستے مزید کھل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: متنازع ٹوئٹ کا کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مخلص دوست کم ملے ہیں، جو ملے ہیں وہ سب مطلب پرست ہیں اور شک ہے کہ آج کوئی اپنے مطلب کے لئے آپ کا استعمال نہ کریں۔اس سے محتاط رہیں، ورنہ بڑی چوٹ دے جائے گا۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج رات باوضو ہو کر سوئیں، وجدان عروج پر ہے۔جو بھی خراب دیکھیں گے، وہ آپ کو مستقبل کے بارے میں استخارے کا کام دے گا۔درود پاک وہ بھی تاج ضرور پڑھیں رات کو۔








