بونڈائی بیچ کے حملہ آور نومبر میں بھارتی پاسپورٹ پر منیلا پہنچے تھے: فلپائنی حکومت
فلپائن کا بونڈائی بیچ حملہ آوروں کا دورہ
منیلا (ڈیلی پاکستان آن لائن) فلپائن نے تصدیق کی ہے کہ بونڈائی بیچ کے حملہ آوروں ساجد اکرم اور نوید اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر نومبر میں فلپائن کا دورہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 11 پیسے مہنگا
ساجد اور نوید اکرم کا سفر
فلپائن امیگریشن کے ترجمان نے کہا کہ 50 سالہ ساجد اکرم اور 24 سالہ نوید اکرم بھارتی شہریوں کے طور پر یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچے، دونوں باپ بیٹے 28 نومبر کو فلپائن سے واپس چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اعلیٰ تعلیم کے لیے کتنی مختص کی گئی؟
تحقیقات کا آغاز
بتایا گیا ہے کہ آسٹریلوی پولیس حملہ آوروں کے فلپائن کے سفر کا مقصد جاننے کیلئے تحقیقات کر رہی ہے، آسٹریلوی پولیس پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ دونوں حملہ آور گزشتہ ماہ فلپائن گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کی سازش کا الزام، پاکستانی شہری کو کینیڈا سے امریکہ بدر کر دیا گیا
فوجی تربیت کی معلومات
آسٹریلوی پولیس کے مطابق ساجد اکرم اور نوید اکرم نے فلپائن میں فوجی طرز کی تربیت حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے
بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سڈنی واقعہ پر بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کیا ہے اور دہشت گردوں کے حوالے سے بھارتی حکام سے پوچھ گچھ کیلئے رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ میں آگ سے 8 ارب کے قریب نقصان ہوا ہے، وسائل کم ہونے کے باوجود فائر فائٹر نے جان کا نذرانہ دیا، عقیل کریم ڈھیڈی
فلپائن کی وزارت دفاع کا بیان
فلپائن کی وزارت دفاع کے ترجمان آرسینیو اینڈولونگ نے بتایا ہے کہ فلپائن کی پولیس سڈنی کے بونڈائی ساحل پر ہونے والی فائرنگ سے قبل دونوں حملہ آوروں کے فلپائن کے دورے کے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں ترمیم قبول تھی، نہ 27 ویں ترمیم قبول کریں گے، حافظ نعیم الرحمان
عسکریت پسندی کا سامنا
خیال رہے کہ فلپائن کو طویل عرصے سے اپنے ملک کے جنوبی حصے میں عسکریت پسندی کا سامنا ہے، 2017 میں داعش سے وفاداری کا عہد کرنے والے عسکریت پسندوں نے مراوی شہر پر قبضہ کر لیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ ماہ تک لڑائی جاری رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ورک ویزا پر سعودی عرب جاتے ہوئے 2 افراد کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار
بھارت اور اسرائیل کا پراپیگنڈا
یاد رہے کہ بھارت اور اسرائیل نے بونڈائی بیچ حملہ آوروں کی آڑ میں پاکستان کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا شروع کیا تھا کہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے، بھارتی و اسرائیلی پراپیگنڈے کی موت اس وقت واقع ہوئی جب آسٹریلیا کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ نوید اکرم آسٹریلوی شہری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
دوستی اور حقیقی شناخت
دوسری طرف نوید اکرم کے دوست نے آسٹریلوی میڈیا کو بتایا کہ نوید اکرم کے والد کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ ماں اطالوی شہری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والی شخصیات کے مضامین کے مجموعہ پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی
غلط شناخت کا انکشاف
اس سے پہلے بھارتی، اسرائیلی و افغان میڈیا نے ایک اور پاکستانی شہری شیخ نوید کو حملہ آور قرار دے دیا تھا جس پر شیخ نوید نے خود ویڈیو بیان جاری کیا کہ میں نوید اکرم نہیں ہوں، میں شیخ نوید ہوں اور میرا حملہ آوروں سے کوئی تعلق نہیں۔
فلپائنی حکومت کی تصدیق
اب فلپائنی حکومت نے بھارتی پاسپورٹ پر دورے کی تصدیق کردی ہے جس سے بھارت اور اسرائیل کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ہے اور ساجد اکرم و نوید اکرم کا بھارتی ہونا ثابت ہو گیا ہے۔








