کراچی اور بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ

زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس کی کیفیت

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: عرب ملازم کا خاتون ساتھی کو چومنا، امارات میں مہنگا ثابت ہوا

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ، لیاری، صدر، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس اور ڈی ایچ اے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے ساتھ سائٹ ایریا، ٹیپو سلطان روڈ، پہلوان گوٹھ اور بحریہ ٹاؤن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی تنخواہ لا کر ماں کو دی،باپ کی دعائیں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں شاید ماں کی دعا سے زیادہ اثر رکھتی ہیں، سعادت مندی کامیابی کی کنجیوں میں سے ایک ہے۔

زلزلے کی شدت اور متاثرین

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 12 بجکر 51 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کے بعد لیاری نیا آباد کی عمارت کے رہائشی خوفزدہ ہو کر باہر نکل آئے، جس پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ عمارت کو زلزلے کے جھٹکوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے کشیدہ تعلقات، نریندر مودی نے بھارتی عوام سے ”خصوصی اپیل” کر دی

بلوچستان میں زلزلے کی صورتحال

ادھر بلوچستان کے علاقے وندر، حب، گڈانی اور سومیانی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز کراچی سے87 کلو میٹر دور سومیانی میں تھا۔

سبی اور گردونواح میں پہلے زلزلے کی اطلاع

اس سے چند گھنٹے پہلے سبی اور گردونواح میں بھی زلزلہ آیا جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سبی کے جنوب مغرب میں 53 کلو میٹر دور تھا، زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...