وزیراعلیٰ کے پی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی
وزیراعلیٰ کے پی کا امدادی رقم میں اضافہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ کے پی نے شہدا کے ورثا کیلئے امدادی رقم مزید 50 لاکھ روپے بڑھانے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ حمزہ کو پانچ روز بعد جیل سے رہا کر دیا گیا
ٹی وی چینل کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے پاک بھارت جنگ میں فورسز کے شہدا کے اہلخانہ نے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون کی 16 سیریز کی قیمتیں گر گئیں
امدادی رقم کی تفصیلات
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے شہدا کے ورثا کیلئے امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے اور زخمی اہلکاروں کیلئے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی فون کال نے بھارت کے مندر میں جاری شادی رکوا دی، دلہا اور دلہن گرفتار
وزیراعلیٰ کا عزم
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہدا کے اہل خانہ کے شانہ بشانہ ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں، حکومت ان کے ورثا کا خیال رکھے گی۔
عوام کی قربانیاں
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں۔








