اوباڑو: مسافر بس سے اغوا کیے گئے 10 مغوی بازیاب، مزید کی تلاش جاری

پولیس کی کارروائی

اوباڑو(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے مسافر بس سے اغوا ہونے والے 19 میں سے 10 مغویوں کو بازیاب کروا لیا جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وہاڑی کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت

مقابلہ اور بازیابی

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی ایس پی اوباڑو کا کہنا ہے کہ مغویوں کو سومیانی میں مقابلے کے بعد بازیاب کروایا گیا، پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی، بازیاب کروائے گئے چند مسافر زخمی ہیں جن کی موقع پر مرہم پٹی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی، ڈاکوؤں کا مسافر بس پر حملہ، 18 مسافر اغوا کرلیے

واقعہ کی تفصیلات

خیال رہے کہ صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا اور متعدد افراد کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے، بس میں خواتین سمیت 27 افراد سوار تھے، ڈاکو خواتین کو چھوڑ کر 19 مردوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ آپریشن سے متاثرہ پاکستانی شہری کو افغانستان ڈی پورٹ کرنے کی کوشش ناکام

عینی شاہدین کی گواہی

عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی تعداد درجنوں میں تھی، سب کے پاس جدید اسلحہ تھا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔

پولیس کی ابتدائی معلومات

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ کچھ مسافر لاپتہ ہیں جو خوف کے سبب گنے کی فصل میں چھپ گئے ہیں، تاہم مسافروں کی اغوا کی تصدیق نہیں کرسکتے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...