مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے کا واقعہ، بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے معافی مانگنے کا مطالبہ

راکھی ساونت کی تنقید

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے مسلم خاتون کا نقاب کھینچنے کے واقعے پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دریائے راوی کا دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا

واقعہ کی تفصیلات

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نتیش کمار نے ایک مسلمان خاتون کو ایوارڈ دینے کے بہانے اس کی بے حرمتی کی۔ وزیر اعلیٰ کو مسلم ثقافت اور روایات کا کوئی علم نہیں۔ اسلام میں خواتین کو نقاب کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی خاتون کے نقاب کو ہاتھ لگائے۔ نتیش کمار ایک سینئر سیاستدان ہیں، اور ان سے اس طرح کی حرکت کی توقع نہیں کی جا سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ریم آرٹ گیلری نے آرٹ کے شائقین کے لیے “کلرز آف یونٹی” کے نام سے نمائش کا اہتمام کیا

راکھی ساونت کا پیغام

راکھی ساونت نے اپنے پیغام میں سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ان کے ساتھ ایسا سلوک کرے تو انہیں کیسا محسوس ہو گا۔ ایک طرف عزت دینے کی بات کی جاتی ہے، اور دوسری طرف ایک خاتون کی تذلیل کی جاتی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار میڈیا کے سامنے اس مسلمان خاتون کو بلا کر بہن قرار دیں اور عوامی طور پر معافی مانگیں۔

عورتوں کی عزت کا تحفظ

راکھی ساونت نے کہا کہ میں یوپی اور بہار کا احترام کرتی ہوں، لیکن خواتین کے ساتھ ظلم، بے عزتی اور برقعے کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...