میاں جاوید لطیف اور کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے فیض حمید سے متعلق مزید اہم انکشافات کر دیئے
اسلام آباد سے اہم انکشافات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف اور ماہرِ قانون کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے فیض حمید سے متعلق مزید اہم انکشافات کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: سال 2025: افغان طالبان رژیم نے کیا کھویا، کیا پایا۔۔۔؟ افغان مبصرین کھل کر بول پڑے
کیپیٹل ٹاک میں گفتگو
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’’کیپیٹل ٹاک‘‘ میں میاں جاوید لطیف اور ماہرِ قانون کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے فیض حمید پر گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ضمنی الیکشنز کے بائیکاٹ کا اعلان
میاں جاوید لطیف کا انکشاف
(ن) لیگی رہنما میاں جاوید لطیف نے انکشاف کیا کہ مجھے بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور تشدد بھی کیا گیا کیونکہ فیض حمید میری چیخیں سننا چاہتے تھے۔
کرنل انعام الرحیم کی رائے
کرنل انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا ذمہ فیض حمید پر ہے، اس بارے میں فیض سے پوچھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید صحافیوں کو بھی لاپتہ کرتے تھے، ان سے اس معاملے میں سوال کیا جانا چاہیے، وہ لاپتہ افراد کے ذمہ دار ہیں۔








