دنیا کے مختلف ممالک سے بھیک مانگنے پر ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیے جانے کا انکشاف
پاکستانیوں کی ڈی پورٹیشن کا انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا کے مختلف ممالک سے بھیک مانگنے پر ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب چیئرمین میاں عامر محمود اوردیگر عہدیداروں کو مبارکباد
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی آغا رفیع اللہ کی سربراہی میں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: ارشد ندیم اور یاسر سلطان کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
ڈی جی ایف آئی اے کی رپورٹ
ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ اس سال 51 ہزار پاکستانیوں کو مختلف ممالک سے آف لوڈ کیا گیا، سب سے زیادہ 24 ہزار افراد سعودی عرب نے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیے، جبکہ اس سال یو اے ای نے 6 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا، اور آزربیجان سے بھی ڈھائی ہزار پاکستانی بھکاریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے مریض کے پاس موت کا فرشتہ دیکھا، اس کے بعد اس کی موت ہوگئی
غیر قانونی دستاویزات کی معلومات
انہوں نے قومی اسمبلی کی کمیٹی کو بتایا کہ جو لوگ عمرے کا نام لیکر یورپ جانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں ثبوت کے ساتھ آف لوڈ کیا گیا۔ عمرے کے نام پر لوگوں کے پاس یورپ جانے کے ڈاکیومنٹس تھے تب انہیں آف لوڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہر آدمی کے ذاتی معالج ہوتے ہیں، عمران خان کے ڈاکٹرز کو بھیج دیا جاتا تو سارے غبارے سے ہوا نکل جاتی، محمود خان اچکزئی
بہت سے لوگ واپس نہیں آئے
قومی اسمبلی کی کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس سال 24 ہزار افراد کمبوڈیا گئے، جن میں سے 12 ہزار افراد تاحال واپس نہیں آئے، جبکہ برما میں سیاحتی ویزے پر 4 ہزار افراد گے لیکن ڈھائی ہزار واپس نہیں آئے۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور اداکار انور علی کا انتقال
پاسپورٹ رینکنگ میں بہتری
ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ غیرقانونی افراد کو روکنے سے پاکستان کی پاسپورٹ رینکنگ 118 سے 92 نمبر پر آئی۔ گزشتہ برسوں میں غیر قانونی جانے والے افراد میں پاکستان ٹاپ 5 ملکوں میں تھا، لیکن اب ہماری پالیسیوں سے پاکستان ٹاپ فائیو ملکوں سے نکل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرآباد میں سلنڈر دھماکہ اور ٹینکی پھٹنے کے واقعات میں زخمی مزید تین افراد چل بسے
زیادہ لوگ یورپ جا رہے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس 8 ہزار افراد غیرقانونی طور پر یورپ گئے جبکہ اس سال یہ تعداد 4 ہزار ہو گئی ہے۔ مجموعی طور پر 56 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے پر سعودی عرب نے ڈی پورٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: میجر شبیر شریف شہید عزم و جرأت کی مثال بن کر زندہ ہیں – وزیرِ اعلیٰ مریم نواز
نئی امیگریشن ایپلیکیشن
ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ دبئی اور جرمنی نے ہمارے سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری کر دیا ہے۔ ایمی ایپلیکیشن جنوری کے وسط میں لانچ کی جائے گی، جس میں بیرون ملک جانے والے روانگی سے 24 گھنٹے قبل امیگریشن کرالیں گے۔
غیر قانونی سفر کی معلومات
ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ زمبابوے میں ہمارے سفیر نے بتایا کہ ایتھوپیا اور زیمبیا سے غیر قانونی طریقے سے لوگ یورپ جا رہے ہیں۔ ایک جعلی فٹبال کلب نے ٹیم کو جاپان بھیجا، جبکہ ایک لنگڑا شخص بھی فٹبال ٹیم کے ساتھ چلا گیا۔








