لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: مسافر کو جہاز سے اتارنے پر تحریری وجہ دینا لازمی قرار
لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے بیرونِ ملک جانے والے کسی بھی شہری کو آف لوڈ کرنے کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوری طور پر تحریری وجوہات فراہم کرنے کا پابند قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: وین کھائی میں گرنے سے 5 طالبعلم بحق
عبوری تحریری حکم
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عبوری تحریری حکم جسٹس علی ضیاء باجوہ نے درخواست گزار چودھری شہریار قندیل کی درخواست پر جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دائیں طرف شکایتی، لڑاکے، خواہ مخواہ کی درخواست بازی کے عادی جبکہ بائیں جانب برد بار، تحمل مزاج اور دوستیاں نبھانے والے لوگ آباد ہیں
شہریوں کی آئینی آزادی
عدالت نے واضح کیا ہے کہ انتظامی صوابدید خواہ کتنی ہی وسیع کیوں نہ ہو شہریوں کی آئینی آزادی سلب کرنے کا جواز فراہم نہیں کر سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک گیند کو ٹوکن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو مشین سے نکلتا ہے، یہ مشین ہر اسٹیشن ماسٹر کے کمرے میں لگی ہوتی ہے ان کا آپس میں رابطہ رہتا ہے۔
سفری دستاویزات کی ضرورت
فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ اگر کسی مسافر کے پاس مکمل سفری دستاویزات موجود ہوں تو مناسب قانونی کارروائی پر عمل کئے بغیر اسے سفر سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55روپے اضافے پر حکومتی چال کا بھانڈا پھوڑ دیا
ایف آئی اے کی وضاحت
عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے افسران نے معاونت کے لیے مہلت طلب کی ہے تاکہ یہ واضح کیا جا سکے کہ کن قانونی دفعات کے تحت مسافروں کو روانگی سے عین قبل آف لوڈ کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
قانونی شقوں کی ہدایت
عدالت نے لاء افسران کو ہدایت کی کہ وہ قانونی شقیں عدالت کے سامنے رکھیں جو ایسے اقدامات کا اختیار فراہم کرتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے ایم 5 کو جلال پورپیر والا کے قریب سیلاب کے باعث بند کردیا گیا
ذاتی آزادی کی پابندیاں
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے واضح کیا کہ جہاں بھی ریاست کسی شہری کی ذاتی آزادی پر پابندی عائد کرنا چاہے اسے اس کے لیے واضح قانونی اختیار دکھانا ہوگا، محض انتظامی فیصلے کی بنیاد پر کسی شخص کو بیرونِ ملک سفر سے روکنا آئین کے تحت دی گئی آزاد نقل و حرکت کے حق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کی یورپی یونین ہم آہنگی کمیٹی کے صدر، رکن پارلیمان برہان کا ترکی سے ملاقات
تحریری وجوہات کی ضرورت
سماعت کے دوران سرکاری لاء افسر نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کو پرواز سے اتارنے کے حوالے سے کوئی تحریری وجوہات ریکارڈ پر موجود نہیں ہیں تاہم انہیں تحریری وجوہات فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے سکیورٹی سربراہ علی لاریجانی کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
حقِ داد رسی کے تحفظ کی ضمانت
عدالت نے قرار دیا کہ کسی بھی شخص کو آف لوڈ کرنے کے وقت ہی تحریری وجوہات فراہم کرنا لازم ہے کیونکہ یہ محض رسمی کارروائی نہیں بلکہ شہری کے حقِ داد رسی کے تحفظ کی بنیادی ضمانت ہے۔
آزادیٔ نقل و حرکت کی خلاف ورزی
عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ مناسب قانونی کارروائی کے اصولوں کی خلاف ورزی آئین میں دی گئی آزادیٔ نقل و حرکت کی صریح خلاف ورزی تصور ہو گی.








