وزیراعلیٰ بہار کی جانب سے نقاب کھینچنے پر مسلم خاتون ڈاکٹر نے سرکاری ملازمت جوائن نہ کرنے کا فیصلہ
مسلمان خاتون ڈاکٹر کا فیصلہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بہار کی جانب سے نقاب کھینچنے پر مسلم خاتون ڈاکٹر نے سرکاری ملازمت جوائن نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے۔
ذہنی دباؤ اور خوف کا شکار
بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی ہراسانی کا شکار خاتون ڈاکٹر ذہنی دباؤ اور ڈر و خوف میں مبتلا ہوگئی۔ خاتون ڈاکٹر کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے سرکاری ملازمت جوائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ اس وقت ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر
واقعہ کی تفصیلات
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں بی جے پی کے اتحادی بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک تقریب میں مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہوریوں نے سوفٹ ڈرنک کے استعمال میں کراچی کے شہریوں کو پیچھے چھوڑ دیا
تقریب اور تقریر
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں روایتی اور دیسی طریقہ علاج کی وزارت 'آیوش' کی جانب سے آیوش ڈاکٹروں کو ملازمت کا تقرر نامہ (Appointment Letter) دینے کی تقریب رکھی گئی تھی جس میں وزیراعلیٰ بہار آیوش ڈاکٹروں کو تقرر نامہ دے رہے تھے۔
تنقید اور قانونی کارروائی
نقاب کھینچنے کو بھارتی سیاسی رہنماؤں، صحافیوں اور انسانی حقوق تنظیموں نے شرمناک قرار دیا جس کے بعد بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ریڈی کے خلاف مقدمہ درج ہوگیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنو میں سماجی وادی پارٹی کی رہنما سمیہ رانا نے نتیش کمار کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے.








