2 Brothers Killed by Tanker After Dropping Uncle at Karachi Airport
کراچی میں خوفناک حادثہ
ماڈل کالونی روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے انکشاف کیا کہ کراچی میں گرفتار دہشت گردوں نے اپنے سرپرستوں کے نام بتا دیئے ہیں جن سے عوام کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔
زخمیوں کی حالت اور مزید تفصیلات
پولیس کے مطابق 2 بھائی ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گئے جبکہ تیسرا زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔ حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا تھا جسے گرفتار کرکے ماڈل کالونی تھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واٹر ٹینکر بھی ماڈل کالونی پولیس کی تحویل میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست بہار میں ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 25 افراد ہلاک
زخمیوں کی شناخت
پولیس کے مطابق چاروں افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سفر کررہے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 9سالہ طلحٰہ اور 11سالہ شاہ محمد شامل ہیں جبکہ تیسرا بھائی 10سالہ ارحم اور 25سالہ بابر نامی نوجوان زخمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دکھائے ہیں وہ سفارت کے کمال
واقعہ کا پس منظر
مرنے والوں کے محلے داروں نے جناح ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے اپنے ماموں کو ایئرپورٹ پر چھوڑنے گئے تھے اور واپسی پر یہ حادثہ پیش آگیا۔ واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے ماڈل کالونی روڈ پر احتجاج بھی کیا۔
آئندہ کا لائحہ عمل
پولیس کے مطابق اہلخانہ بچوں کی میتیں لے کر آبائی علاقے مانسہرہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے واپسی پر واقعہ کا مقدمہ درج کرائیں گے۔








