عالمی ریٹنگ میں بہتری، اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان کا پہلا تھری اسٹار ایئرپورٹ بن گیا
اسلام آباد ایئرپورٹ کی شاندار ترقی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عالمی ریٹنگ میں نمایاں بہتری آ گئی۔
تھری سٹار ایئرپورٹ کا اعزاز
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ادارے سکائی ٹریکس (Skytrax) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو تھری سٹار ایئرپورٹ قرار دے دیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ یہ اعزاز حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا تھری سٹار ایئرپورٹ بن گیا ہے۔
مقابلہ کرنے والے ایئرپورٹس
دلچسپ بات یہ ہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی تھری سٹار کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔
رینکنگ کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ٹو سٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔
سکائی ٹریکس کی رینکنگ کے معیارات
سکائی ٹریکس کی رینکنگ فضائی مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ایئرپورٹ مینجمنٹ، صفائی، عملے کے رویے اور مجموعی سفری تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے۔








