کوٹ لکھپت جیل ٹرائل مکمل، آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان
ٹ مقدمہ کی تکمیل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹ لکھپت جیل میں نو مئی کو کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے کا ٹرائل مکمل ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست شائع ہوئی، لاہور کا دوسرا مقام
فیصلے کی توقع
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی جانب سے آج مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر تمام 33 ملزمان کے حتمی بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
گواہوں کے بیانات
مقدمے میں پراسکیوشن کے تمام 41 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل ہوچکی ہے، عدالت نے ملزمان کے وکلاء کو آج حتمی دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
ملزمان کی تفصیلات
اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی کارروائی مکمل کی، ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں، ٹرائل میں چار ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے.








