وزیراعظم نے اسلام آباد میں آٹزم سینٹر آف ایکسیلنس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
وزیراعظم کا سنگِ بنیاد رکھنے کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں آٹزم سینٹر آف ایکسی لینس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین کے دوسرے بڑے شہر پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ، متعدد عمارتیں تباہ
گاڑیوں کا تحفہ
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ادارے کے لیے 15 گاڑیاں دینے کا اعلان بھی کیا۔
تقریب سے خطاب
’’جنگ‘‘ کے مطابق تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ آٹزم سینٹر آف ایکسی لینس دو سال کے بجائے ایک سال میں مکمل کیا جائے گا۔ اگر کوئی بچہ کسی ایک صلاحیت سے محروم ہے تو اللّٰہ دوسری صلاحیتوں سے نوازتا ہے، خصوصی بچے قوم کے بچے ہیں۔ ہمارا فرض ہے کہ ان بچوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں۔ بہترین ٹریننگ سینٹر، اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کریں۔








