سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 4 مسافروں کو کیوں آف لوڈ کیا گیا، کس سے رابطے میں تھے؟ جانیے
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر مسافروں کی آف لوڈنگ
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 4 مسافروں کو کیوں آف لوڈ کیا گیا، کس سے رابطے میں تھے؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم اور سلمان میزائل ہیں تو یہ رافیل ہیں،عمران خان کے بچوں کو میزائل کہنے پرفیصل چوہدری کا دوبدو جواب
ایف آئی اے کی کارروائی
’’جنگ‘‘ کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر ایف آئی اے حکام نے 4 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت بحال، گرفتاری سے روک دیا گیا۔
مشکوک روابط
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافر کراچی کے ایجنٹ کے ساتھ رابطے میں تھے۔
سفر کی تفصیلات
حکام کا کہنا ہے کہ مسافر انڈونیشیا جا رہے تھے، جہاں سے انہیں سمندری راستے سے یورپ جانا تھا۔ انہیں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔ ان مسافروں نے فی کس 40 لاکھ روپے میں ایجنٹ سے ڈیل کی تھی۔








