مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
اسلام آباد میں مہنگائی کی صورتحال
وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہو کر 3.75 فیصد کی سطح پر آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد الحرام میں سیکیورٹی اہلکار خودکشی کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو بچاتے ہوئے زخمی ہو گیا
مہنگائی کی رپورٹ کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 17 اشیا مہنگی اور 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حالیہ ہفتے کے دوران چکن فی کلو 40 روپے 34 پیسے مہنگا ہوا، انڈے فی درجن 10 روپے 31 پیسے مہنگے ہو گئے جب کہ جلانے کی لکڑی فی من 12 روپے 35 پیسے مہنگی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں ، پاکستان کی معیشت محفوظ ہاتھوں میں ہے ، وفاقی وزیر عطا تارڑ
مہنگائی میں اضافے کی وجوہات
اسی طرح ایک ہفتے کے دوران دال مونگ فی کلو 1 روپے 17 پیسے مہنگی ہوئی جب کہ دہی، تازہ دودھ، مٹن اور خشک دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خوراک کیلئے ترستی فلسطینی خاتون بچوں کو کچھوے پکا کر کھلانے پر مجبور
قیمتوں میں کمی کی اشیا
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر فی کلو 9 روپے ایک پیسہ سستے ہوئے، آلو فی کلو 5 روپے 08 پیسے کم ہوئے جب کہ چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 09 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔
سستی ہونے والی اشیا
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈیزل، دال مسور اور ایل پی جی سلنڈر بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں جب کہ بریڈ، گندم کا آٹا اور کپڑوں سمیت 20 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔








