جماعتِ اسلامی مکمل طور پر ناکام ہو چکی، نااہلی چھپانے کے لیے سڑکوں پر آ رہی ہے، ترجمان سندھ حکومت

سندھ حکومت کا جماعت اسلامی پر تنقید

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اس کی حکمتِ عملی خود ان کی منافقت کا شکار ہو گئی ہے، جماعتِ اسلامی نااہلی چھپانے کے لیے سڑکوں پر آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 52 نئے سٹیڈیمز تعمیر کرنے کے ساتھ ریونیو بڑھانے کیلئے فوڈز سٹریٹس اور دکانیں بنائی جائیں گی، وزیرکھیل پنجاب

دھرنوں پر ردِ عمل

نجی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی کے دھرنوں پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ایک طرف عدالتوں کا رخ کرتے ہیں اور فیصلہ آنے سے قبل سڑکوں پر آ جاتے ہیں۔ اگر انہیں چالان اور جرمانوں کا اتنا ہی درد ہے تو لاہور اور اسلام آباد میں دھرنے کیوں نہیں دیتے؟ اپنے ٹاؤنز کی نااہلی، بدانتظامی اور ناکام سیاسی حکمتِ عملی چھپانے کے لیے سڑکوں پر آنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کراچی کے شہریوں کی سہولتیں

ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی کہا کہ جماعتِ اسلامی کراچی کے شہریوں کو سہولتیں فراہم نہیں کر سکی، اب دھرنوں سے انہیں مزید پریشان نہ کرے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...