کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کا خط، مذاکرات اور گفت و شنید کو ہی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ قرار دے دیا
پی ٹی آئی رہنماؤں کا مذاکرات کی حمایت میں خط
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے وکیل کے ذریعے میڈیا کو خط لکھا ہے جس میں ایک بار پھر مذاکرات کی حمایت کی گئی، خط شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمودالرشید کی جانب سے لکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے پرانے اور ٹیڑھے رمز کو نیا جیسا کیسے بنایا جاتا ہے؟
ملک کے بحران پر تشویش
خط میں لکھا گیا ہے کہ گزشتہ 3 سال 8 ماہ سے پاکستان شدید بحرانوں کا شکار ہے، ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کا سوچے اور پُرامن ذرائع سے مقاصد حاصل کرے۔ ہم کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سمجھتے ہیں کہ ہر سطح پر گفت وشنید ہی واحد حل ہے، گفت وشنید ہی بالعموم پاکستان کو بالخصوص تحریک انصاف کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابا گرونانک کے جنم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
معاہدے کی تجویز
بانی پی ٹی آئی نے تحریک تحفظ آئین کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ قومی جماعتوں کی مشاورت سے حل نکالیں، وسیع تر مشاورت درحقیقت مذاکرات کا دروازہ ہے۔ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر سے توقع کرتے ہیں کہ وہ قوم کی رہنمائی کریں گے۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنماؤں نے وکیل رانا مدثر کے ذریعے خط بھجوایا۔
مشترکہ بیان کا انعقاد
کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، عنوان بہت دلچسپ ہے "نہ مفاہمت نہ مزاحمت۔ صرف سیاست"
مذاکرات اور گفت و شنید کو ہی بحران سے نکلنے کا واحد… pic.twitter.com/lMmC3G6wgj— Umar Daraz Gondal (@umardarazgondal) December 19, 2025








