شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، 4 خواج ہلاک، چار بہادر جوان وطن پر قربان

حملہ کی تفصیلات

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں خوارج نے سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا۔ جوابی کارروائی میں 4 خواج ہلاک ہوگئے جبکہ چار بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر کم سے کم دنوں میں زیادہ وزن کم کرنے کا ٹرینڈ، ماہرین نے خبردار کردیا

سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان بویا میں فتنہ الخوارج نے سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا اور کیمپ کی حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو بروقت ناکام بنادیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ

حملے کے نقصانات

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی کو بیرونی حفاظتی دیوار سے ٹکرادیا، بارود سے بھری گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں دیوار گرگئی جس سے قریبی شہری انفرااسٹرکچر اور ایک مسجد کو شدید نقصان پہنچا جبکہ خوارج کی سفاکانہ کارروائی میں شہریوں کے گھروں کو نقصان پہنچا۔ حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 15 بے گناہ شہری زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کے صوبہ خیبر پختونخوا میں 3 آپریشنز ، 22 خوارج جہنم واصل، 6 زخمی ، پاک فوج کے 6 جوان شہید

بہادری کی داستان

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے نہایت بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے تمام 4 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 4 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جن میں حوالدارمحمد وقاص، نائیک خان ویز، سپاہی سفیان حیدر اور سپاہی رفعت شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور شیر شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

افغان حکومت کی ذمہ داریاں

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کی کارروائیاں افغانستان میں موجود خوارج کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہیں، دہشتگردوں کی یہ کارروائی افغان طالبان حکومت کے دعوے کی نفی ہے، افغان عبوری حکومت دہشتگرد گروہوں کی عدم موجودگی کا دعوی کرتے ہیں۔

پاکستان کی سلامتی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، افغان حکومت خوارج کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دے، پاکستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ سب سے مقدم ہے، پاکستان خوارج اور ان کے سہولت کاروں کا تعاقب اور خاتمے کا حق رکھتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...