راولپنڈی کے معروف بزنس مین سہیل میر کے اعزاز میں ابو ظہبی میں عشائیہ کا اہتمام
ابوظہبی میں مہمان نوازی کا اہتمام
دبئی (طاہر منیر طاہر) ابوظہبی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت طارق محمود آف ریڈکوبن نے جمعہ ریڈیمکس کے برادران لااور راولپنڈی کے معروف بزنس مین سہیل میر کی ابوظہبی آمد پر، چئیرمین پاکستان مسلم لیگ ن ابوظہبی و چئیرمین ربانی گروپ آف کمپنیز ملک محبوب ربانی اعوان نے معزز مہمان کے اعزاز میں مینا ابوظہبی کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں خصوصی دعوت کا اہتمام کیا۔ اس دعوت میں پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں اور دوست احباب نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: شدید ترین سردی میں لوگوں کو بے گھر کیا جارہا ہے، جماعت اسلامی تیراہ متاثرین کے ساتھ ہے، حافظ نعیم الرحمان
شرکت کرنے والے مہمان
دعوت میں شامل ہونے والے مہمانوں میں معزز مہمان سہیل میر کے علاوہ، طارق محمود آف ریڈکوبن، جمعہ ریڈیمکس، محمد حلیم، طارق جاوید قریشی (صدر گرینڈ اوورسیز کلب ابوظہبی)، راجہ محمد شفیق جنجوعہ، چوہدری محمد اکرام جوڑا، چوہدری محمد اسجد، ملک اظہر ربانی اعوان، راجہ محمد ابوبکر، عمران علی جنجوعہ، چوہدری ظہیر احمد، اکمل عباس، چوہدری ارشد، ملک ماجد، محبوب ربانی اعوان اور دیگر شامل تھے۔
موسم کے مطابق دعوت
میزبان ملک محبوب ربانی اعوان نے موسم کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے مہمانوں کی تواضع فریش سی فوڈ سے کی۔ ساحل سمندر پر واقع ریسٹورنٹ میں تمام دوستوں نے سی فوڈ کا بھرپور لطف اٹھایا۔ مہمانوں نے میزبان ملک محبوب ربانی اعوان کی پر خلوص اور چاہت بھری دعوت اور پرتکلف عشائیہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔








