پی آئی اے کی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ، آکسیجن ماسک کھل کر مسافروں کی سیٹوں پر آگرے
پی آئی اے کی ہنگامی لینڈنگ
کراچی (ویب ڈیسک) قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پرواز نے سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کی، جس کے دوران آکسیجن ماسک کھل کر مسافروں کی سیٹوں پر آگرے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا سفاک ملزم گرفتار
پرواز کی تفصیلات
پی آئی اے ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 860 ساڑھے تین سو سے زائد مسافروں کو لے کر جدہ سے لاہور آرہی تھی کہ اچانک جہاز میں ٹیکنیکل خرابی کا سگنل جہاز کے پائلٹ کو ملا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا کے تلاؤد جزائر کے قریب 6.8 شدت کا زلزلہ
ہنگامی لینڈنگ کا عمل
پائلٹ نے فوری طور پر ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا۔ جہاز میں خرابی کے باعث پرواز کو دمام میں اتار لیا گیا۔ ہنگامی لینڈنگ کے دوران جہاز میں آکسیجن ماسک کھل گئے۔ جہاز میں 381 سے زائد مسافر سوار تھے۔
مسافروں کی حفاظت
ہنگامی لینڈنگ کے وقت دمام ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ رہی۔ لینڈنگ کے بعد مسافروں کو جہاز سے اتار لیا گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو لاہور لانے کے لیے متبادل طیارہ پاکستان سے روانہ کر دیا، جو مسافروں کو لیکر لاہور پہنچے گا۔








