40 سے زائد اور بلڈرز نے بھتے کی شکایت کی، فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے: فاروق ستار

بھتہ خوری کی بڑھتی ہوئی لعنت

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بھتہ خوری کی لعنت نے ایک بار پھر ڈھٹائی کے ساتھ سر اٹھایا ہے، کراچی میں شہریوں سے کروڑوں روپے کا بھتہ مانگا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور لڑکی بھارت میں اجتماعی زیادتی کا شکار

تاجروں کی مشکلات

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاجروں کو بیرون ممالک سے کالز اور بھتہ کی پرچیاں آرہی ہیں۔ کراچی کے تاجروں اور بلڈرز کا پاکستان کی معیشت میں بڑا کردار ہے۔ 10 کے قریب بلڈرز نے شکایت درج کی ہے، 40 سے زائد بلڈرز ہیں جنہوں نے بھتے کی شکایات کی ہیں، اب بلڈرز کے دفتر پر فائرنگ بھی شروع ہوگئی ہے، بلڈرز کا مکمل ریکارڈ بھتہ خوروں کے پاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے

شہریوں کی حالت

’’جنگ‘‘ کے مطابق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی 60 فیصد محاصل دیتا ہے اور شہریوں کا یہ حال ہے، شہر میں جگہ جگہ پانی کا مسئلہ ہے، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، شہر میں پانی ٹینکر مافیا کے ذریعے جا رہا ہے، ریاست کے اداروں کی توجہ مبذول کرائی ہے۔ سندھ کے وزیراعلیٰ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو پکارا ہے، آباد کے چیئرمین نے درد ناک لہجے میں پریس کانفرنس کی، انہوں نے بھتہ خوری کے جرم کا انکشاف کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی ذمہ داری

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد امن و امان صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...