بھتہ ایشو : فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا رد عمل بھی آ گیا
فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر رد عمل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا رد عمل بھی آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی
سندھ حکومت کا موقف
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے فاروق ستار کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار فرسودہ سکرپٹ کے ذریعے عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہی کراچی کو بھتہ خوروں سے نجات دلا کر امن واپس لوٹایا۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات کیس میں سزا یافتہ اڈیالا جیل کا قیدی انتقال کرگیا
سعدیہ جاوید کا مزید بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ جو جماعت برسوں کراچی میں بھتہ خوری اور خوف کی علامت رہی، آج وہ کس منہ سے بات کر رہی ہے؟ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے آباد کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے، جلد عملی نتائج سامنے آئیں گے۔
فاروق ستار کی پریس کانفرنس
اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھتہ خوری کی لعنت نے ایک بار پھر ڈھٹائی کے ساتھ سر اٹھایا ہے، کراچی میں شہریوں سے کروڑوں روپے کا بھتہ مانگا جارہا ہے۔








