اننت امبانی نے لیونل میسی کو 36کروڑ 40لاکھ مالیت کی گھڑی تحفے میں دے دی
لیونل میسی کا بھارت دورہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فٹبال کی دنیا کے سپر سٹار لیونل میسی جہاں بھی جاتے ہیں، سرخیاں خود ان کا پیچھا کرتی ہیں، ایسا ہی کچھ ان کے دورۂ بھارت میں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: 20 اوورز میں 349 رنز اور 37 چھکے،ٹی ٹوئنٹی میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم
مکیش امبانی کا خاندان
بھارت کے معروف ارب پتی بزنس مین مکیش امبانی کا خاندان اپنی شاہانہ تقریبات اور تحفے تحائف دینے کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تباہ شدہ اسٹیشنوں کی عمارتیں تو ہر جگہ نظر آتی ہیں لیکن اب کوئی گاڑی سیٹی بجاتی نہیں جاتی، خوبصورت یادیں میرے حافظے میں پنجے گاڑے بیٹھی ہیں
اننت امبانی اور میسی کی ملاقات
مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی فٹبال کے دیوانے ہیں اور لیونل میسی ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں جو آج کل بھارت کے دورے پر ہیں۔ اننت امبانی اپنے پسندیدہ کھلاڑی سے ملنے کا یہ نادر موقع کیسے گنوا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کون سے آئین میں لکھا ہے کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کیا جائے گا؟ مراد علی شاہ
قیمتی تحفہ
انھوں نے میسی سے ملاقات کی جو دنیا کی مہنگی ترین ملاقات بن گئی۔ اس ملاقات میں اننت امبانی نے لیونل میسی کو ایک نہایت مہنگی اور نایاب گھڑی تحفے میں دی جس کی قیمت سن کر مداح دنگ رہ گئے۔ لیونل میسی کو تحفے میں دی جانے والی اس گھڑی کی قیمت 13 لاکھ امریکی ڈالر یعنی 36 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔ یہ گھڑی عام نہیں بلکہ انتہائی محدود ایڈیشن کا حصہ ہے۔
گھڑی کا منفرد ڈیزائن
اس ماڈل کے دنیا بھر میں صرف 12 نمونے تیار کیے گئے ہیں۔ اس لگژری گھڑی کی سب سے خاص بات جو اسے سب سے نمایاں بناتی ہے، اس کا بلیک کاربن فائبر کیس اور اسکیلیٹن ڈائل ہے۔ یہ ڈیزائن نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کا مظہر ہے بلکہ اسے پہننے والے کی منفرد حیثیت بھی اجاگر کرتا ہے.








