پسند کی شادی کے 4 ماہ بعد بیوی کو مبینہ طور پر قتل کرنے والا ملزم گرفتار
چونیاں میں قتل کا واقعہ
قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) : چونیاں میں پسند کی شادی کے 4 ماہ بعد بیوی کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک بیوہ سے خفیہ شادی کر رکھی تھی، جسے اس نے گلا دبا کر قتل کیا اور لاش خشک نہر میں دبا دی۔
یہ بھی پڑھیں: نیویارک ایئر پورٹ پر خوفناک حادثہ، کینیڈین ایئر لائنز کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران فائر ٹرک سے ٹکرا گیا
بیٹی کی اغواء کی رپورٹ
کھڈیاں کی رہائشی سلمیٰ بی بی نے 12 دسمبر کو اپنی 26 سالہ بیٹی کائنات کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ مقتولہ کائنات بیوہ اور 2 بچوں کی ماں تھی، ملزم ذیشان نے 4 ماہ قبل اس سے پسند کی شادی کی تھی۔
ملزم کی گرفتاری اور اعتراف
پولیس نے ملزم کو شاملِ تفتیش کیا تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیا، جس کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش خشک نہر ڈھنگ شاہ سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے قصور ہسپتال منتقل کر کے ملزم سے تفتیش شروع کر دی۔








