1 مئی کے مزید 2 کیسز کا فیصلہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی کے مزید 2 کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: فائز عیسیٰ کے خلاف لندن میں پی ٹی آئی کا احتجاج: ‘حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان’
کیسز کی تفصیلات
ان رہنماؤں کو جن مقدمات میں سزائیں دی گئی ہیں وہ تھانہ گلبرگ اور تھانہ نصیر آباد میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ پر درج کیے گئے تھے۔ پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں میاں اسلم اقبال سمیت 4 ملزمان جبکہ کنٹینر جلانے کے مقدمہ میں میاں اسلم اقبال سمیت 12 ملزمان اشتہاری قرار دیے گئے ہیں۔ اس مقدمہ میں 29 جبکہ کنٹینر جلانے کے مقدمہ میں 24 ملزموں کا ٹرائل مکمل کیا گیا۔
عدالتی نتائج
عدالت کی طرف سے پولیس گاڑیاں جلانے کے کیس میں 7 افراد کو سزا دی گئی جبکہ 22 افراد بری ہوئے۔ کنٹینر جلانے کے مقدمے میں پانچ ملزمان کو بھی بری کر دیا گیا۔








