ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ اس وقت اپنے مالی حالات کو لے کر کافی پریشان ہیں اور یہ سلسلہ عرصے سے جاری بھی ہے۔ آپ کو اب قدرتی موقع مل رہا ہے۔ اس میں جو قدم اٹھا لیں گے وہی انشاءاللہ کامیاب رہیں گے اور کاروباری حضرات کے لئے بھی خوشخبری ہے۔ ان کو فائدہ ہوگا، سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا، جو نوکری کی تلاش میں تھے وہ اب اچانک اچھی خبر سن سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او ممالک کے رہنماؤں نے 24 اہم دستاویزات کی منظوری دیدی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک کے بعد ایک بہتری کی خبر ملنے کا امکان ہے اور جتنی بھی رکاوٹیں محسوس کی جا رہی تھیں وہ اب ختم ہو رہی ہیں۔ روزگار کے حوالے سے انشاءاللہ سب سے پہلے فائدہ ملے گا جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار تھے، وہ اب نوکری پر لگ جائیں گے یا پھر اپنا کوئی کام شروع کرنے کے قابل ہوں گے۔ ان دنوں غیر متوقع ذریعے سے رقم بھی ہاتھ آنے کے بڑے امکانات دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا 54ویں سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی ہمت کی داد دینا پڑے گی۔ بڑا مشکل وقت گزارہ ہے۔ اب انشاءاللہ اس کا ازالہ ہوگا اور آپ کیاتھے کیا بن جائیں گے آپ کو دو تین برسوں میں ہی اس کا اندازہ ہو جائے گا اور یہ وقت سمجھ لیں کہ اس ہفتے سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اب جو کامیابیاں ملیں ان کا کسی سے ذکر نہ کریں جس قدر خاموش رہیں گے، اس قدر ہی کامیابی سے راستے کھلتے چلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد نیما شیخ کا اعزاز،سکالر شپ حاصل کرنے والی سکاٹ لینڈ کی پہلی کرکٹر بن گئیں
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو ان دنوں روزگار کے حوالے سے جو پریشانیاں برداشت کرنا پڑ رہی ہیں، اب ان کا ازالہ ممکن ہو سکے گا اور پردہ¿ غیب سے کوئی ایسا سلسلہ بن جائے گا، شائد جس کی برسوں سے تلاش تھی، اب دن بدلنا شروع ہو جائیں گے۔ جو لوگ کسی جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں، وہ اس سے نکل سکیں گے اور جن کو مقدمے انکوائری وغیرہ کا سامنا تھا وہ بھی نجات حاصل کرلیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بیگم نصرت بھٹو کا حوصلہ اور استقامت قوم کے لیے مشعل راہ ہے، صدر زرداری
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کے لئے بحکم اللہ یہ ہفتہ بڑا شاندار ثابت ہوگا۔ آپ اللہ کا نام لے کر جس بھی مقصد میں ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی ملے گی اور جو لوگ تنگ کررہے تھے وہ اب خود بخود دورہو سکیں گے۔ ان دنوں رشتے وغیرہ میں جو بندش تھی وہ ٹوٹ جائے گی اور غیب سے اچانک بڑا اچھا سلسلہ بن سکے گا۔ روزگار میں بھی نیا موڑ آئے گا۔ تبدیلی خوشگوار ثابت ہوگی اور مال دار بھی کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تہران میں کئی دھماکے ہوئے: ایرانی میڈیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اچانک بڑا فائدہ ملنے کا امکان ہے جس سے آپ کی بڑی ضرورت پوری ہو سکے گی اور جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے اس میں بڑی اچھی کامیابی حاصل ہو سکے گی۔ لوگ اپنے ہیں یا غیر آپ سے کچھ وعدے کررہے ہیں، ان کی باتوں میں آکر رقم کا استعمال نہ کریں۔ جو نصیب میں لکھا ہوا ہے، وہ انشاءاللہ آپ تک خودبخود چل کر آ جائے گا۔ یہ ہفتہ صرف توجہ مانگ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں بھنگ کے کاشت کاروں کے گرد گھیرا تنگ، ملوث زمینداروں کی فہرست تیارکر لی گئی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
سکون سے چلیں جلد بازی کیوں کر رہے ہیں۔ نصیب میں جو لکھا ہے وہ تو مل کر رہے گا۔ اس وقت حالات بدلنے والی پوزیشن پر ہیں۔ آپ کو اس کے لئے خود کو تیار رکھنا ہوگا اور جو بھی آفر ملے اس سے فائدہ اٹھائیں اور جو تبدیلی سامنے آئے اس کو ہاتھوں سے ہرگز نہ جانے دیں۔ آپ کو صرف محنت کرنا ہے پھر اللہ کی طرف سے جو صلہ ملے گا، آپ اس پر قدرت کا شکر ادا کرنے پر مجبور ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول سے متعلق اہم خبر آگئی
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اچانک سے بڑا فائدہ ملے گا جو رکاوٹ تنگ کررہی تھی وہ اب دور ہو رہی ہے۔ روزگار کے مواقع انشاءاللہ اب سامنے آ رہے ہیں اور جو لوگ مالی لحاظ سے بڑے پریشان تھے، وہ اب تیزی سے مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ جوائنٹ فیملی میں رہنے والے اب الگ گھر کا سوچیں گے اور جن لوگوں نے اولاد کا یا اپنا رشتہ کرنا ہے، ان کے لئے بھی غیر متوقع آسانی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: احتجاج سے متعلق کیمپین کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی نئے کام کی ابتدا چاہتے ہیں، وہ ابھی صبر کریں، کسی جگہ سرمایہ کاری نہ کریں اور نہ ہی اپنی رقم کسی جگہ بلاک کریں بلکہ وہ جو کام کررہے ہیں، وہ ابھی نہ بدلیں، اللہ نے چاہا تو اس میں بڑا فائدہ حاصل ہوگا اور جس طرف سے آفر آئے بھی تو کم سے کم 14 دن گزار لیں پھر کوئی قدم اٹھائیں۔ ان دنوں آپ کو اولاد کے اوپر اچھی طرح نظررکھنے کا مشورہ بھی ہے۔ ان کی سرگرمیاں مشکوک ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار کی خبروں پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ردعمل بھی آ گیا، سخت الفاظ میں جواب دیں
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کا دل قابو میں نہیں رہتا۔ سارا دن الٹی سیدھی سوچیں دماغ میں چلتی رہتی ہیں اور موبائل کا استعمال بھی غیر ضروری اور خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔ یہ سب کچھ اچھا نہیں، اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کریں، آپ کو اندازہ نہیں ہے کوئی معاملہ الٹا بھی ہو سکتا ہے۔ آپ فوری توبہ کرکے واپسی کا راستہ اختیار کریں اور یا حی یا قیوم اور یا کریم یا سلام کا ورد بھی دن میں 500 بار لازمی کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈمپر اور واٹر ٹینکر کے بغیر ٹریکر چلنے پر پابندی لگا دی گئی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ نے چاہا تو یہ ہفتہ ہر لحاظ سے مددگار ثابت ہوگا۔ آپ جس بھی مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے، اس میں کامیابی ملے گی۔ جو دکھ تکلیف ہے، وہ فوری ختم ہوگی، اللہ نے چاہا تو کوئی شاندار راستہ آپ کے سامنے آ جائے گا۔ اس وقت مالی حالات خراب ہیں مگر یہ سب کچھ اب تیزی سے بہتری میں آ سکے گا۔ یہ ہفتہ پردہ ¿ غیب سے مدد کے لئے تیار ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
نوکری میں تبدیلی کا امکان ہے اور بعض افراد بیرونِ ملک سفر کے بارے میں سنجیدہ ہوں گے۔ جن لوگوں نے کاروبار میں نقصان برداشت کیا ہے وہ اب اس میں انشاءاللہ فائدہ حاصل کریں گے۔ جو مسئلہ کافی دنوں سے حل نہیں ہو رہا تھا، وہ اب حل ہو جائے گا۔ اب اولاد کے معاملے میں بھی جاری پریشانی ختم ہو سکے گی اور جو رکاوٹیں برسوں سے تنگ کررہی تھیں وہ تیزی سے دور ہوں گی۔








