پنجاب میں آج بھی شدید دھند کا راج، کئی مقامات پر موٹرویز ٹریفک کے لیے بند
شدید دھند کی وجہ سے موٹرویز کی بندش
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ کم ہونے پر موٹرویز مختلف مقامات سے بند کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
موٹروے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہورسے کوٹ مومن تک، ایم 3 لاہور سے سمندری تک، جبکہ سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی بند کر دی گئی۔ اس کے علاوہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم شہادت حضرت علیؓ پر سخت سکیورٹی انتظامات، 30 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں: عظمیٰ بخاری
موٹروے پولیس کی ہدایات
موٹروے پولیس کے مطابق دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 تا شام 6 ہیں۔ قومی شاہراہ پر سندر، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں بھی دھند موجود ہے، جہاں حد نگاہ صفر سے 100 میٹر تک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر
ادھر لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول جزوی طور پر متاثر ہو گیا ہے، لاہور سے بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
متاثرہ پروازیں
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے دبئی، سعودی عرب اور ابو ظہبی جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ لاہور سے کینیڈا جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں بھی 7 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہو چکی ہے۔








