افغان طالبان کی سرپرستی میں دہشت گرد ہمارے بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز کا بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی پشت پناہی میں دہشت گرد ہمارے معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرغز صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش

قومی علماء مشائخ کانفرنس

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر نے قومی علماء مشائخ کانفرنس میں ملک کو درپیش چیلنجز، دہشتگردی، قومی سلامتی کے امور، اقوامِ عالم میں پاکستان کے ابھرتے کردار، جنگی تیاریوں اور علم کی اہمیت پر مفصل گفتگو کی۔

اس کانفرنس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ نے بھرپور شرکت کی، جہاں فیلڈ مارشل نے قرآن کریم کی آیات اور اشعار کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کے بارے میں اپنا واضح نقطۂ نظر پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست اور سیاست کی کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل کیا جائے: وزیر اعلیٰ

ریاستِ پاکستان اور اسلامی ممالک

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ اللہ تعالی نے اسلامی ممالک میں سے محافظ حرمین کا شرف پاکستان کو عطا کیا، ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا آپس میں ایک گہرا تعلق اور مماثلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا قیام کلمۂ طیبہ کی بنیاد پر رمضان کے بابرکت مہینے میں ہوا، دونوں ریاستوں میں مماثلت کی وجہ یہ ہے کہ رب کائنات نے انہیں خادم الحرمین بنانا تھا اور ہمیں محافظ الحرمین بنانا تھا۔

دہشت گردی کا مسئلہ

چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں اللہ کی مدد آتے ہوئے دیکھی اور محسوس کی، کسی بھی اسلامی ریاست میں ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم اور فتوی نہیں دے سکتا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ افغان طالبان کی پشت پناہی سے دہشتگردی کے ذریعے ہمارے معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، فتنہ الخوارج کی جو تشکیلیں افغانستان سے آتی ہیں ان میں 70 فیصد افغانی شامل ہیں۔

آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا، جن قوموں نے اپنے اسلاف کی علمی و فکری میراث اور قلم کی طاقت کو چھوڑ دیا، وہ زبوں حالی کا شکار ہو گئیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...