یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ سے مبینہ رشوت لینے کا مقدمہ، این سی سی آئی اے کے نامزد افسران کی ضمانتیں منظور
اہم پیش رفت: سعد الرحمان کی اہلیہ کے کیس میں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی سے مبینہ رشوت لینے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پرتشدد احتجاج کرنے والوں سے آڑے ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ، پولیس آرڈر (دوسری ترمیم) ایکٹ 2025ء پنجاب اسمبلی میں پیش
ایف آئی اے میں کارروائی
ایف آئی اے سنٹرل کورٹ لاہور نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نامزد افسران کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں، جبکہ عدالت میں ملزمان پر عائد الزامات سے متعلق مختلف قانونی نکات بھی سامنے آئے ہیں۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ ملزمان پر 90 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے، تاہم تفتیش کے دوران 4 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خیر ہے صبح صبح ایسی تبدیلی، درویشوں سے پنگا نہیں لیتے
دفاع کا مؤقف
ملزمان کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ اس ریکوری کا رشوت کے الزام سے کوئی براہِ راست تعلق ثابت نہیں ہوتا۔ دفاع کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ ملزمان اس کیس میں رشوت لینے میں ملوث نہیں ہیں اور ان پر جو مقدمہ منتھلی لینے کے الزام میں درج کیا گیا، اس میں اب تک کوئی متاثرہ شخص سامنے نہیں آیا۔ وکلا کے مطابق مقدمہ محض الزامات پر مبنی ہے، جسے شواہد کے ذریعے ثابت نہیں کیا جا سکا۔
عدالتی فیصلہ
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد این سی سی آئی اے افسران کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہائی کا حکم دے دیا۔








