لاہور میں گھر سے 2 سگی بہنوں کی لاشیں برآمد، پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا
تازہ ترین خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی چھاونی کے علاقہ الفیصل ٹاون میں گھر سے 2 سگی بہنوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے پاکستان کی تجویز مان لی، ایران پر بڑے حملے کی ڈیڈ لائن میں 2 ہفتے کی توسیع
بہنوں کی شناخت
پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کی شناخت کرن اور مریم کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمریں 17 سے 19 سال کے درمیان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا قصور سیکٹر، جلالپور پیر والا اور ملتان میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ، متاثین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
پولیس کی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کی طرف سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا۔ نوجوان لڑکیوں کے قتل کا مقدمہ پولیس نے اپنی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔
تحقیقات کی صورتحال
لڑکیوں کو کس نے اور کیوں قتل کیا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔








